کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں گڈ لک کرکٹ کلب نے شہر یار اسپورٹس کو 39 رنز سے شکست دیدی گڈ لک کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 41۰5 اوورز میں 253 رنز اسکور کئے دانش عالم نے 80 رنز ، عبدالرحمٰن نے 57 رنز اور وصال احمد نے 22 رنز اسکور کئے اعظم خان نے تین جبکہ ابتسام مظفر، عنایت اللّہ اور خیر اللّہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں شہر یار اسپورٹس کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 214 رنز بناکر آوٹ ہوگئی خیر اللّہ نے 36 رنز ، محمد فیصل نے 30 رنز عبید اللّہ نے 29 رنز اور عنایت اللّہ نے 26 رنز اسکور کئے اکبر خان نے تین جبکہ محمد ریحان اور دانش عالم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
عقیل عادل اور محمد یونس نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے کے ایم سی کرکٹ ایسٹرن اسٹار پر اسٹوڈینٹ اسپورٹس نے قذافی جیمخانہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 156 رنز سے شکست دیدی اسٹوڈینٹ اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 39۰۱ اوورز میں 238 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عدنان نیازی نے 52 رنز عمیر احمد نے 42 رنز محمد حظیفہ نے 39 رنز اور ثاقب حسن نے ناقابل شکست 30 رنز اسکور کئے ظفر خان اور نوید علی نے تین تین کھلا ڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں قذافی جیمخانہ کی پوری ٹیم 21 اوورز میں صرف 82 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عاقل انصاری نے 36 رنز اور جاوید خان نے 17 رنز اسکور کئے طلحٰہ عباس نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا محمد اصغر اور نذیر بٹ نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دۓ جبکہ خیام مصطفٰے آفیشل اسکورر تھے ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے سن کرکٹ کلب کو چار وکٹوں سے شکست دے دی سن کرکٹ کل کی پوری ٹیم 31۰2 اوورز میں 99 رنز بناکر آوٹ ہوگئی
کے ایم نافع نے 21 رنز اور عذیر امین نے 17 رنز اسکور کئے ذاکر علی نے چار جبکہ عمران علی اور سنجے استر نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں النور جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 104 رنز 25۰5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا عمران علی نے ناقابل شکست 28 رنز جواد عالم نے 21 رنز اور ذاکر علی نے ناقابل شکست 21 رنز اسکور کئے ثاقب خان نے چار اور محمد طارق خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور طاہر رشید نے سر انجام دۓ جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے لانڈھی جیمخانہ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں عظیم پورہ جیمخانہ نے لانڈھی فرینڈز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
لانڈھی جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 44۰3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کئے محمد بلال نے 64 رنز محمد ماجد نے 47 رنز اور محمد مشتاق نے 28 رنز اسکور کئے کامران خان نے چا اور غلام محی الدین نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں عظیم پورہ جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 219 رنز 35۰3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا محمد عثمان نے ناقابل شکست سینچری 101 اسکور کی جبکہ تنویر حسین نے ناقابل شکست 93 رنز اسکور کئے محمد ساجد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض رشید خان اور عزیز الرحمٰن نے سر انجام دۓ جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے