ہور قلندرز کا ایک اور بالر بگ بیش لیگ کا حصہ بن گیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کا ایک اور بالر بگ بیش لیگ کا حصہ بن گیا، پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے دلبر حسین میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔لاہور قلندرز کے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں کھیتی باڑی کرنے والا نوجوان آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پہنچ گیا۔دلبر حسین کو میلبرن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں جگہ مل گئی ہے۔

بگ بیش میں دھوم مچانے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد میلبرن اسٹارز سے ریلیز کیے جانے کے موقع پر ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے اس بات کا عندیہ دے دیا تھا کہ حارث کا متبادل بھی لاہور قلندرد سے ہی ہوگا۔

اس وقت عاقب جاوید نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بہت جلد اچھی خبر آنے والی ہے کہ حارث رؤف کا بگ بیش میں متبادل کون ہوگا؟واضح رہے کہ میلبرن اسٹارز میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیے گئے حارث رؤف نے اپنی تہلکہ خیز بولنگ سے بگ بیش لیگ کے7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کیںجس میں ان کی ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

تعارف: newseditor