پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی،کن دو پاکستانی کرکٹرز نے ڈیبیو کیا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے مقابلے میں بالکل نئی شکل میں نظر آ رہی ہے جس میں تجربہ کار شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے میچ میں احسن علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے لیکن اب بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس وکٹ پر 180 سے 190 رنز ایک اچھا مجموعہ ثابت ہو گا۔


میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف۔
بنگلہ دیش: محمد محموداللہ(کپتان)، تمیم اقبال، محمد نعیم، مٹن داس، متٓحمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمٰن۔

تعارف: newseditor