کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا لانڈھی جیمخانہ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں بلال فرینڈز نے برائیٹ جیمخانہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی برائیٹ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز اسکور کئے حیدر علی نے 13 چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 رنز ،زین انور نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز اور شرافت علی نے 27 رنز اسکور کئے۔ محمد طلحہ 46 رنز دے کر تین اور اُسامہ بٹ نے 42 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں بلال فرینڈز نے مطلوبہ ہدف 284 رنز با آسانی 35۰3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اُسامہ بٹ اور افروز حسن کے مابین تیسری وکٹ کے لئے ناقابل شکست 219 رنز کی شراکت قائم ہوئی
اُسامہ بٹ نے 18 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست سینچری 140 رنز جبکہ افروز حسن نے 14 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابلِ شکست سینچری 107 رنز اسکور کئے زین انور اور زرار شاہ نے بالترتیب 41 اور 36 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد رشید خان اور محمد ریحان نے سر انجام دئے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے
ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں منصورہ اسپورٹس نے اورنگی اسٹار کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی اورنگی اسٹار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز اسکور کئے سعد انصاری نے 14 چوکّوں کی مدد سے 95 رنز محمد بلال نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز جبکہ محمد قاسم حسن نے 24 رنز اسکور کئے محمد عاکف اور ارحم کاشف نے بالترتیب 35 اور 41 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جواب میں منصورہ اسپورٹس نے نے مطلوبہ ہدف 29۰3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا فواد غفور نے 10 چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 80 رنز حضرت امین نے چار چوکّوں کی مدد سے 51 رنز، مطیع الرحمٰن نے چھ چوکوں کی مدد سے 46 رنز اور عارف زیدی نے ناقابل شکست 33 رنز اسکور کئے۔ جعفر شاہ اور ثاقب قریشی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض وسیم الدین اور محمد یونس نے سر انجام دئے جبکہ سید عبید احمد آفیشل اسکورر تھے۔