محمد آصف کی انعامی رقم کا مسئلہ جلد حل کرینگے، صدر عارف علوی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)صدر پاکستان عارف علوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے محمد آصف کی انعامی رقم کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو کہیں گے کہ ان کی انعامی رقم سمیت اسنوکر کے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر جلد از جلد طے کیا جائے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن (پی بی ایس اے) کے وفد سے ملاقات میں کیا۔پی بی ایس اے کے کو چیئرمین عالمگیر شیخ، صدر منور حسین شیخ اور ٹاپ کھلاڑی محمد آصف پر مشتمل تین رکنی وفد نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان سے ملاقات کی۔

تعارف: newseditor