جمرود (سپورٹس لنک رپورٹ) گورنمنٹ شہید عبدالعظم ہائیر سیکنڈری سکول جمرود میں خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔اس موقعے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت مہمان خصوصی تھے۔جنہوں نے اس موقعے پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں ضلع بھر کے تمام سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈماسٹر صاحبان کے علاؤہ اساتزہ،طلباء،والدین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکتِ کی۔
جنرل سیکرٹری شاہ جہان آفریدی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول بہت منظم اور اچھے طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچا تھا۔جس کے بعد آج تقسیم انعامات کا انعقاد بھی کامیابی سے ہمکنارہ ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے کھیل کود بھی اہمیت کا حامل ہے۔
اور ہر سکول میں سپورٹس ایکٹویٹیز ہونے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی سرزمین سپورٹس کے حوالے سے انتہائی ذرخیز ھے اور اس علاقے نے شاہد آفریدی,شہنشاہ آفریدی اور عثمان شنواری جیسے سٹار کرکٹر پیدا کئے۔
انہوں نے طلباء کو تاکید کی کہ سپورٹس کے طرح وہ تعلیم میں بھی اپنا لوہا منوایے اور اپنے علاقے کو کامیابی کے طرف گامزن کریں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت نے آج یوم تعلیم کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ھر مرد و عورت پر فرض ھے
اور دنیا سے مقابلے کے لیے ہمیں تعلیم کے زیور سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا ہوگا۔اخر میں انہوں نے خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر جنرل سیکرٹری شاہ جہان آفریدی اور گیمز سیکرٹری نعیم وزیر کو مبارک باد پیش کی۔