وسیم اکرم فائر فنڈ ریزنگ چیرٹی میچ میں شرکت کرینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور بھارت کے یووراج سنگھ چیرٹی میچ میں ایک ساتھ ان ایکشن ہوں گے۔وسیم اکرم اور یووراج سنگھ نے آسٹریلیا میں بش فائر فنڈ ریزنگ کےلئے ہونے والے چیرٹی میچ میں شرکت کےلئے حامی بھرلی ہے۔ دونوں کھلاڑی رکی پوٹنگ الیون اور شین وارن الیون کےدرمیان ہونےوالے میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔

میچ آٹھ فروری کو میلبورن میں کھیلاجائےگا۔ جس میں بریٹ لی ۔ ایڈم گلکرسٹ سمیت کئی سابق آسٹریلوی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ میچ کی آمدنی آسٹریلیا کےجنگلات میں لگنےوالی آگ سےمتاثرہ افراد کی بحالی کےپروگرام میں دی جائےگی

تعارف: newseditor