ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ کا ٹینس تربیتی کیمپ کا دورہ

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ نے پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ میں جاری کمبیکس سپورٹس ٹینس تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر ایاز خلیل، کوچ جانان خان، رومان گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جعفر شاہ ے ٹینس کے فروغ کے لئے خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے کوچ ذاکر اللہ خان اور نعمان خان کی کوششوں کو سراہا۔

کیمپ میں قومی اور انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی برکت اللہ، کاشان عمر، حسن خان، ثاقب عمر، اکرام اللہ، کامران خان، عبداللہ، یوسف خلیل، عزیر خان، زوہیب امجد، احسان اللہ، صفی اللہ، عبداللہ، فرمان، احمد فراز، ریان خان، سالار خان، شایان آفریدی، فیضان شاہد اور دیگر تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!