ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چمپئین شپ چمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر )ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چمپئین شپ چمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی پشاور کے ذیشان ملک اور حماد نے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ جونئیرز میں عبداللہ مہمند ویٹرنز میں قیصر اور ذوالفقار بھٹی نے اور فی میل میں ندا اور رابعہ نے اپپنے حرییفوں کو شکست دیکر ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے فائنل آج کھیلا جائیگا

ڈائرییکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے ا ور ضلعی سکواش ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے جان شیر خان سکواش میں جاری ڈی جی سپورٹس کپ سکواش چمپئین شپ چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں ذیشان ملک نے نعمان کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد11-9-11-8کو سکور سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور کے حماد نے بنوں کے فواد کو11-8-9-11-11-7سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ جونئرز سیمی فائنلز میں عبداللہ نے صائم طارق کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 11-9-9-11-9-11-11-9سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ویٹرنز مقابلوں میں قیصر خان نے ذوالفقار بھٹی نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے

فی میل سیمی فائنلز میں ندا نے علوینہ کو اور رابعہ نے عاصمہ کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں اس موقع پر سابق ڈائریکٹر ہزارہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ابرار شاہ اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح ایونٹ کے انعقاد سے نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں

error: Content is protected !!