ونٹر سپورٹس گالا جوڈو اور ووشو کے مقابلے اختتام پزیر

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے اور ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس گالا جوڈو اور ووشو کے مقابلے ا ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی اور ووشو اکیڈیمی کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفیسر سردار محمد سلیم نے انعامات تقسیم کئے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ونٹر سپورٹس گالا کے جوڈو ایونٹ میں 20kgصمد کیانی نے گولڈ اڈرش نے سلور عبدالواسع نے برانز میڈل25kgاہیم نے گولڈثنا ء اللہ نے سلور عبداللہ گل نے برانز30kgسمیر کیانی نے گولڈ شاہ زیب نے سلور حسن نے برانز میڈل لیا 35kg میں خزر کیانی نے گولڈ داءود نے سلور زہیب نے برانز میڈل حاصل کیا

40 kg میں شایان نے گولڈعبدالصمد نے سلور حبیب اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا45kg میں زرغم عباس نے گولڈ حیدر علی نے سلور عبدالاسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا 55kg میں دانش نے گولڈ محب اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا60 kg میں امر صدیقی نے گولڈ نعمت خان نے سلور میڈل اپنے نام کیا اوپن ویٹ میں سجاد کیانی نے گولڈ صمد نے سلور اور عبد اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی نے پہلی پائن جوڈو اکیڈیمی نے دوسری اور چیک میٹ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی اسی طرح ووشو کے مقابلوں میں انٹر نیشنل ریفری محمد سعید کی زیر نگرانی ووشو کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے منعقد ہوئے اور ایبٹ آباد ووشو اینڈکنگفو اکیڈیمی نے پہلی ایبٹ آبادووشو کلب نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی

جبکہ ایبٹ آباد بی ووشو کلب نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاءونٹ آفیسر سردار محمد سلیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل نے میڈلز ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ مجھے آج مقابلے دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی کہ اس دور میں نوجوانوں کومثبت سرگرمیاں فراہم کی جا رہیں اورڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کا سامان شوز ٹریک سوٹ اور کٹس فراہم کی جا رہی ہیں اور ضلع ایبٹ آباد میں کھیلو ں کے فروغ کےلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پر ڈی ایس او وسیم فضل نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں

error: Content is protected !!