پاکستان اوربنگلہ دیش کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے ۔پاکستان اس وقت ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش کی درجہ بندی نویں ہے ، اگر بنگلہ دیش یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا توپاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہوجاتا۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ آخری میچ میں عماد وسیم کی جگہ عماد بٹ اور حارث رؤف کی جگہ عثمان قادر کو ڈیبیو کا موقع دے گی ۔

قومی ٹیم کی امیدوں کے محور کپتان بابر اعظم ، آل راؤنڈر شعیب ملک، احسان علی اور محمد حفیظ ہوں گے جبکہ باؤلنگ میں شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور شاداب خان پر بھروسہ کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشی کپتان محمود اﷲ اور ہیڈ کوچ رسل ڈومینگوحالیہ سیریز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تجربہ کار فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمن گزشتہ دو میچوں میں69رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے ہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ وہ آخری میچ میں ردھم میں آجائیں گے ۔

ٹیم مینجمنٹ لیٹن داس ، مہدی حسن ، عفیف حسین اور سومیا سرکار کی پرفارمنس پر بھی فکر مند ہے ۔ ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر تیزی کے ساتھ رنز بنانے میں مشکل آرہی ہے اور امکان ہے کہ آج بھی شائقین کو زیادہ ٹوٹل دیکھنے کو نہیں ملے گا جبکہ بارش سے بھی میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو کا کہنا ہے کہ ان وکٹوں پر ہمارے نوجوان بیٹسمینوں کیلئے کھیلنا آسان نہیں، دونوں مرتبہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ سمجھتے تھے کہ اگراچھا ٹوٹل بناسکے تو میزبان بیٹسمینوں کو چیلنج دے سکیں گے مگروکٹیں اچھی نہیں اور تھوڑی اوسط درجے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تجربے سے سبق سیکھ کر تیسرا میچ جیتتے ہوئے سیریز کے اچھے اختتام کی کوشش کریں گے ۔

error: Content is protected !!