انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 لاکھ رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں کپتان جو روٹ کے کورز کی جانب سنگل کیلیے شاٹ کھیلتے ہی انگلش ٹیم نے طویل طرز کے فارمیٹ میں ہاف ملین رنز مکمل کرلیے،انگلینڈ نے یہ سنگ میل 1022 ٹیسٹ کھیل کرمکمل کیا۔آسٹریلیا کی ٹیم830ٹیسٹ میچز میں 4 لاکھ 32 ہزار 706 رنز کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارت540 ٹیسٹ میچز میں 2 لاکھ 73 ہزار 518 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے545 ٹیسٹ کھیل کر 2لاکھ70ہزار 441 رنز بنا رکھے ہیں،جنوبی افریقی ٹیم اپنا439 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے اور اب تک2لاکھ16 ہزار635 رنز سکور کرچکی ہے،پاکستانی ٹیم اب تک427 ٹیسٹ میچز میں2لاکھ9ہزار869 رنز سکور کرچکی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 440 ٹیسٹ میچز میں2لاکھ4ہزار172 رنز بنا رکھے ہیں،سری لنکن ٹیم288 ٹیسٹ میچز میں1لاکھ45ہزار218 رنز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے،بنگلہ دیشی ٹیم117 ٹیسٹ میچز53ہزار115رنز کے ساتھ نویں اور زمبابوے کی ٹیم 108 ٹیسٹ میچز میں49 ہزار869 رنز کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے،افغانستان کی ٹیم نے اب تک4 ٹیسٹ میچز میں1184 رنز سکور کررکھےہیں جب کہ آئرلینڈ کی ٹیم 3میچز کھیل کر1174 رنز بنا چکی ہے،آئی سی سی ورلڈ الیون نے2005ء میں اپنے واحد ٹیسٹ میچ میں334 رنز سکور کیے تھے-

error: Content is protected !!