پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سے ملحقہ 16 کھیلوں کی تنظیموں نے اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین کے مسودے میں ترامیم تجویز کر دیں اس سلسلے میں باضابطہ طور پر تجاویز اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو تحریری طور پر بھیج دی گئی ہیں۔ اولمپک ایسوسی ایشن نے آئین کا مسودہ تیار کر کے ایسوسی ایشنوں کو بھیجا تھا جس کے جواب میں آرچری، بیس بال، باڈی بلڈنگ، جمناسٹک، ہینڈ بال، ہاکی، جو جستو، کراٹے، رگبی، سافٹ بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، ویٹ لیفٹنگ اور جوڈو ایسوسی ایشنوں نے آرٹیکل 1میں ترمیم تجویز کی ہے کہ ایسوسی ایشن کا ہیڈ کوارٹرپشاور یا جنرل کونسل کے متعین کردہ مقام میں ہونا چاہئے، آرٹیکل تین کے سب کلاز ای میں تجویز کیا گیا ہے کہ انتظامی حدود میںواقع نئی ایسوسی ایشنوں کوتسلیم کرنے والی فیڈریشن، انٹرنیشنل فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ ہونی چاہئیں، آرٹیکل 4 کلاز 1 سب کلاز iمیں تجویز کیا گیا ہے کہ تمام عہدیداروں کو صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں سے منتخب کرنا چاہئے صدر اور سیکرٹری خیبر پختونخونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کا ارکان ہونا چاہئے
کلاز 1 سب کلازII میں تجویز کیا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوجائیں تو خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات چلانے کے لئے پاکستان المپک ایسوسی ایشن کمیٹی نامزد کرے گی جو نئے انتخابات تک کام کرے گی۔ کلاز 1 سب کلاز III میں تجویز کیا گیا ہے کہ سپورٹس بورڈ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کا ملازم اولمپک ایسوسی ایشن کا عہدیدار منتخب ہونے کے لئے اہل نہیں ہوگا ۔آرٹیکل 5 سب کلاز اے میں تجویز کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا ولمپک ایسوسی ایشن کا صدر تمام جنرل کونسل ایگزیکٹو کمیٹی اور ہنگامی اجلاس بلائیں گے صدر کی عدم موجودگی میں سینئر نائب صدر اجلاسوں کی صدات کریں گے اگر وہ بھی غیر حاضر ہو تو پھر سب سے سینئر نائب صدر اجلاس کی صدرت کریں گے۔ ہنگامی حالات میں صدر کو فیصلے لینے کا اختیار ہوگا
جسے دو ماہ کے اندر اند ر جنرل کونسل کی توثیق کے لئے بھیجا جائے گا اگر فیصلوں کی توثیق نہیں ہوتی تو پھر یہ فیصلے کالعدم ہوں گے۔ فیصلوں کی منظوری دو تہائی اکثریت دے گی، جنرل کونسل کمیٹی، سب کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کا تقرر کرے گی۔ جنرل سیکرٹری کے اختیارات کے حوالے سے سب کلاس سی میں تجویز کیا گیا ہے کہ سیکرٹری کی عدم موجودگی میں ڈپٹی سیکرٹری امور انجام دے گا اگر وہ بھی موجود نہ ہو تو پھر سب سے سینئر ایسوسی اایٹ سیکرٹری یہی فرائض انجام دے گا ۔ خزانچی بارے سب کلاس 5 میں تجویز کیا گیا ہے کہ وہ جنرل کونسل کی جانب سے متعین کردہ فرائض انجام دے گا
اکائونٹ خزانچی اور جنرل سیکرٹری کے مشترکہ دستخط سے استعمال ہوگا۔ آرٹیکل IX کے بارے میںکہا گیا ہے کہ یہ قومی فیڈریشنوں، خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن ڈرافٹ آئین اور پرانے آئین کے بالکل متصادم ہے آرٹیکل XI سب کلاز 5 میں اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں ووٹنگ کے لئے صدر اور سیکرٹری کے دستخطوں سے نام اجلاس سے سات دن پہلے بھیجے جائیں ناکامی کی صورت میں متعلقہ نمائندہ ووٹ دینے کا حقدا ر نہیں ہوگا۔