ونٹر گیمز سپورٹس گالا بیڈمنٹن امین الحق جدون حنا قریشی حماد اور وسیم شیخ اینڈ پارٹنر کی فتوحات کے ساتھ اختتام پزیر

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) ونٹر گیمز سپورٹس گالا بیڈمنٹن امین الحق جدون حنا قریشی حماد اور وسیم شیخ اینڈ پارٹنر کی فتوحات کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا مہمان خصوصی سابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق طارق محمود نے میڈلز ٹرافیاں نقد انعامات تقسیم کئے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے ،ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے ونٹر گیمز سپورٹس گالا سٹی سپورٹس کمپلیکس میں جاری بیڈمنٹن سنگل فائنل میں امین الحق جدون نے ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد اپنے حریف عمر کیانی کو21-19-21-18-18-21-21-19سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ ڈبلز فائنل میں محمد شاکر اور عمر کیانی کی جوڑی نے امین الحق جدون اور فیضان کو ز بر دست مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی

خواتین کے سنگل فائنل میں حنا قریشی نے اپنی حریف معراج کو شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں مردوں کے ویٹرنز فائنل میں وسیم شیخ اور ڈاکٹر فیصل کی جوڑی نے عادل بابا اور جمیل خان کو ہرا کر ویٹرنز ایونٹ اپنے نام کیا خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں حلیمہ اور جویریہ کی جوڑی نے اپنی حریف جوڑی حناء قریشی اور مقدس کو ایک دلچسپ مقابلے کے دو کے مقابلے میں تین یٹس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ جوننئیرز میں حماد نے محمد کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا مکس ڈبلز فائنل میں امین الحق جدون اور حنا قریشی نے اپنی حریف جوڑی شاکر اور مریم کو تین دو سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا

اس موقع پر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر لالہ محمد زمان سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے مہما نوں کو کوش آمدید کہا ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے کہا کہ میرا یہاں سے تبادلہ ہوا ہے لیکن آپکی محبت پیار میرے دل میں ہمیشہ رہے اور میں جہاں بھی ہوا کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرتا رہوں گا ایونٹ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عامر آفاق کو سپورٹس آفس کی جانب سے ویلفئر پارٹی دی گئی

error: Content is protected !!