برطانوی خاتون کوہ پیما ایڈریانا برانلی نے نانگا پربت چوٹی سر کرلی

دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی، 8126 میٹر بلند نانگا پربت کو ایک اور غیر ملکی کوہ پیما نے سر کرلیا۔22 سالہ برطانوی خاتون کوہ پیما ایڈریانا برانلی نے ہفتے کو نانگا پربت سمٹ مکمل کی۔ایڈریانا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سرکرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بننے کے ریکارڈ پر ہیں، یہ ریکارڈ اس وقت نیپال کے منگما ڈیوڈ کے پاس ہے جنہوں نے 30 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔

 

ایڈریانا برانلی اس سے قبل ایوریسٹ،کینچن جونگا، لوٹسے، مکالو، دالواگیری، مکالو اور اناپورنا سر کرچکی ہیں، نانگا پربت کے بعد وہ براڈپیک اور پھر کے ٹو سرکرنیکا ارادہ رکھتی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف بھی تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سرکرنے والیکم عمر ترین کوہ پیما ہونے کے ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں اور وہ اب تک سات بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں، شہروز کاشف اس وقت نانگا پربت سر کرنے کی مہم پر ہیں ۔ہفتے کو نانگا پربت سرکرنے والے دیگر کوہ پیمائوں میں سانو شیرپا، ناوکو وٹانا بے اورگیلجی شیرپا بھی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!