خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کراٹے فیڈریشن کی نگرانی میں خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،جسکے مطابق خورشیدخان صدر،خالد نور سیکرٹری جبکہ محمد حنیف فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کیلئے ہونیوالے انتخابی اجلاس میں صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کثیر تعدادمیں موجود تھے،اس موقع پرصوبے میں کراٹے کے فروغ کیلئے اقدامات کو تسلی بخش قراردیدیا۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سینئر نائب صدرو الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اعجاز الحق اور نائب صدرفرمان احمد کی نگرانی منعقدہ الیکشن میںڈپٹی ڈائریکٹرزعزیزاللہ خان،طارق محمدمہمند اور عباداللہ خان نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی نمائندگی کی

جبکہ اس موقع پر پاکستان باڈی فیڈریشن وصوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ خان،ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیرازمحمد،ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ،جوجیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ،جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان،جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدنعیم ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال محمد خان سمیت 16مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے عہدیداربھی موجود تھے۔

اجلاس میں آئندہ چار سال کیلئے متفقہ طورپرخیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کا بینہ عمل میں لایاگیا،جسکے مطابق پیٹرن چیف سابق آئی جی پولیس سید کمال شاہ،چیئرمین شوکت حیات جبکہ صدر خورشید خان،سینئر نائب صدرشاہ فیصل ،نائب صدرو میں عرفان اللہ،ثاقب وزیر،شاہد اشرف اعوان،محمد طاہر حسین،حبیب اللہ، نازیہ شہزاد،سیکرٹری جنرل خالد نور،جائنٹ سیکرٹریز چوہدری عاصم اورمس نیلم،جبکہ فنانس سیکرٹری محمد حنیف شامل ہیں جبکہ ایگزیکٹیوکمیٹی کے اراکین میںتوقیر اعظم،وصال خان،عجب خان،کامران علی،سرفراز،بازمحمد ۔محمد کاشف،محمد ریاض خان قابل ذکر ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر خورشید خان اور سیکرٹری خالد نور نے تمام ضلعی کراٹے ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا شکریہ اداکیااور کہاکہ انشاء اللہ وہ پہلے سے زیادہ خیبر پختونخوامیں کراٹے کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سمانے لانے کیلئے کام کرینگے،انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواکاخطہ کراٹے کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کی قیادت اور ضلعی ایسوسی ایشنزکے ساتھ مل کر کراٹے کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔

error: Content is protected !!