پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے پیش رفت جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے مثبت پیش رفت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول طے کیا جانے لگا ۔ دونوں بورڈز سیکورٹی وفد کی تاریخوں اور وینیو کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔

‏پی ایس ایل کے فائنل کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پی سی بی کو یقین ۔ پاکستان ساوتھ افریقہ سیریز مارچ کے آخری ہفتے میں ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز ہے‏ساوتھ افریقہ کی ٹیم بھارت میں سیریز کھیلنے کے بعد 19 مارچ کو دبئی آ جائے گی ۔ چار روز قیام کے بعد ساوتھ افریقہ کی ٹیم کے پاکستان آنے کی تجویز ہے۔‏تین ٹی ٹونٹی میچز 25 مارچ سے 29 مارچ کے درمیان کھیلنے جانے کا امکان ہے۔

error: Content is protected !!