آل کراچی اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ناظم آباد جیم خانہ‘ ٹی ایم سی اور قریشی ڈولفن کی کامیابی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ناظم آباد جیم خانہ نے الرحمن سی سی کو 9وکٹوں، ٹی ایم سی نے ابوریحان سی سی کو 98رنز اور قریشی ڈولفن نے سعودآباد جیم خانہ کو 246سے شکست دے دی ٹی ایم سی کرکٹ کلب کے بازید خان نے 121رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ طلحہ ملک، طلحہ عمار، ملک کراراور حافظ حسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ملک کرار اور حافظ حسن نے قریشی ڈولفن کیلئے دوسری وکٹ پر 131رنز کی سنچری شراکت بھی کی۔لطیف جونیجو نے 14رنز کے عوض 6، سید عمران نے 18رنز پر 5اور محمود جمشید 36رنز پر 4وکٹیں اپنے نام کرلیں پہلے میچ میں کے سی سی اے گراونڈ پر الرحمن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو? 15.4اوورز میں پوری ٹیم 63 رنز بنا? عباس زیدی 12رنز بنا? عبدالطیف جونیجو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 14رنز پر 6کھلاڑیوں کو آوٹ کیا حمزہ انصاری کو 2وکٹ ملے۔ناطم آباد جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 7.3اوورز میں ایک وکٹ پر 64رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ ریحان تنولی نے 29رنز بنائے۔ شاہد نثار 16اور علی ہاشمی14رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ایمپائرنگ کے فرائض نذیر بٹ اور وسیم الدین نے سرانجام د? جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹی ایم سی سی کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز اسکور کئے بازید خان نے 116گیندوں پر 7چوکے اور ایک چھکا لگا کر 121رنز کی فتح گر اننگز کھیلی۔ طلحہ ملک نے 56رنز 5 چوکّوں کی مدد سے بنا? محمد حماد اور شیخ عامر نے تین تین کھلاڑیوں کواور اصغر حیدر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں ابوریحان سی سی کی پوری ٹیم اوورز میں رنز بنا کر آوٹ ہوگئی طلحہ عمار نے 6چوکوں کی مدد سے 71رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ حمزہ سلیم بھی 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔محمود جمشید کو 46رنز پر 4اور روحیل نثار 18رنز پر 2وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ضیاء عباس اور جاوید جعفری نے ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام د? جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

لانڈھی جیم خانہ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں قریشی ڈولفن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 9وکٹوں پر 323رنز اسکور کئے جوکہ اب تک ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے ملک کرار66 نے رنزاورحافظ حسن نے 65رنز کی شاندار باری کھیلی اور دوسری وکٹ پر 131رنز کی رفاقت قائم کی۔خنشاخان نے 45رنز اسکورکئے۔عباد قریشی اور سنیرشیخ کو 3,3اور 2وکٹ عبدالرزاق کو ملیں۔سعودآباد جیم خانہ کی جوابی بیٹنگ مکمل طورپر فلاپ رہی۔ 29.2اوورز میں پوری ٹیم 77رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمید وارثی 18رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بھی بلے باز دہرے ہندسہ میں داخل نہ ہوسکا۔سید عمران نے 18رنز پر 5اور 3وکٹ خزامہ نے حاصل کئے۔ ایمپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمن اور اختر قریشی نے انجام دیے جبکہ سید مستحب عالم آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor