لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی 3 فروری بروز پیر کی شام راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میچ کے لیے اپنے تربیتی سیشن کا آغاز منگل سے کرے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم بدھ کی دوپہر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔
اس حوالے سے دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور پریس کانفرنس کی میڈیا کوریج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
4 فروری بروز منگل:
• دوپہر 12:30 بجے: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک ممبر کی پریس کانفرنس
• دوپہر 1 بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کا آغاز
5 فروری بروز بدھ:
• دوپہر 1:30 بجے:دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز
• پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ایک ایک ممبر پریس کانفرنس کریں گے
• برائے رابطہ: رضا کیچلو، میڈیا منیجر برائے پاکستان کرکٹ ٹیم (03018440280)؛ رابید امام، میڈیا منیجر برائے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (008801713046531)
6 فروری بروز جمعرات:
• صبح 10 بجے: پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز
• دوپہر 12 بجے: دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
• پری سیریز میڈیا کانفرنس کے بعد دونوں کپتان سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شریک ہوں گے
7 تا 11 فروری:
• صبح9:30 بجے: ٹاس
• صبح 10 بجے: میچ کا آغاز
• جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 10 سے 12:30 بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی
• میچ کے دوران ہر روز کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
• پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا
نوٹ:
میچ ڈیز پر نان رائٹس ہولڈرز ٹی وی کیمرہ مینز کو وینیو میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی ان ایڈیٹ ویڈیو کا لنک جلداز جلد فراہم کردے گا۔ تمام پریس کانفرنسز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوں گی۔
میڈیا پارکنگ:
• میڈیا نمائندگان، پیر مہر علی شاہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں واقع پولٹری ریسرچ، میں گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں
• میڈیا نمائندگان کا داخلہ مری روڈ کی طرف موجود فوڈ اسٹریٹ گیٹ سے ہوگا