یکجہتی کشمیر ڈے کراٹے کپ 5 فروری کوہوگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈی ایم سی ساؤتھ یکجہتی کشمیر ڈے کراٹے کپ 5 فروری کو جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ لیاری کراچی میں منعقد ہوگا. فائنل اور تقریب تقسیم انعامات رات 7 بجے منعقد ھوگی.
سندہ کراٹے ایسو سی ایشن کی زیر نگرانی, ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کراچی کے تعاون سے "ڈی ایم سی ساؤتھ یکجھتی کشمیر ڈے کراٹے کپ” کے مقابلے 5 فروری 2020 کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کے ہیڈ کواٹر, جمنازیم ہال., ککری گراؤنڈ, لیاری کراچی میں منعقد ہونگے جس میں لڑکیوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے30, 35, 40 , 45, 50کلو گرام, اوپن ویٹ اور انفرادی کاتا۔ لڑکوں کے ایونٹس: انفرادی کمیتے 30, 35, 40, 45 ,50, 55, 60, 67 کلو گرام, اوپن ویٹ, انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا کے مقابلے شامل ہیں.
ڈی ایم سی ساؤتھ یکجھتی کشمیر ڈے کراٹے چمپئن شپ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ھوگی جس میں الحاق شدہ کراٹے کلب کے کراٹیکا دوپھر 12 بجے رپورٹ کریں گے. وزن, ڈرازنگ, مینیجرز میٹنگ کے بعد دوپھر 1 بجے افتتاحی تقریب ھوگی جبکہ فائنل اور تقریب تقسیم انعامات رات 7 بجے منعقد ھوگی. سینسی عبدالرحیم اس ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری, محمد معین ڈھیڈھی کوآرڈینیٹر جبکہ حامد بختیار, نادر احمد, سید شاہ نور حسین, سید اعظم خان,سید شاہ فیصل, کرامت اللہ خان, لیاقت علی, شھباز خان ریفری ججز اور ٹینیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیں گے

error: Content is protected !!