لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،پنجاب سٹیڈیم کی تزئین آرائش کی جارہی ہے، کھلاڑیوں نے پنجاب سٹیڈیم میں پریکٹس کی، صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑی کبڈی ورلڈ کپ کی محنت سے تیاری کررہے ہیں، کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد سے کبڈی کو فروغ ملے گا اور غیر ملکی ٹیموں کی آمد سے دیگر ٹیموں کے بھی اعتماد میں اضافہ ہوگا
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے انعقاد سے کبڈی کا کھیل فروغ پائے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی ہدایت پر پنجاب سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے ہورہاہے، کبڈی مقابلوں کے لئے گرائونڈتیار کیا جارہا ہے،پنجاب سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو بھی چیک کیا گیا،سٹیڈیم کی صفائی بھی کی جارہی ہے، پنجاب سٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجایا جارہا ہے
گزشتہ روز کھلاڑیوں نے کبڈی کی پریکٹس کی، اپنے بیان میں صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے پہلی بار پاکستان میں انعقاد سے تاریخ رقم ہوگی، دنیا بھر کے نامور کبڈی کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں،کبڈی ورلڈ کپ2020ء کے انعقاد سے کبڈی کو فروغ ملے گا، کبڈی ورلڈکپ 2020ء کا انعقاد کبڈی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں کھلاڑیوں اور شائقین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی،روایتی کھیل کبڈی کو زندہ رکھیں گے جس کے لئے اس کھیل کو مزید فروغ دیں گے،ہمارے کھلاڑی کبڈی ورلڈ کپ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ شائقین کبڈی کو اچھی کبڈی دیکھنے کو ملے گی، ہماری ٹیم مضبوط ٹیم ہے اور امید ہے کہ وہ ٹائیٹل جیتے گی۔