دی سٹی سکول انٹر اسکول فٹسال ٹورنامنٹ،’او‘ لیول میں سٹی سکول درخشاں ’اے‘ لیول‘ میں سٹی سکول چیپٹر فاتح

کراچی (سپورٹس رپورٹر) لیثرلیگز اوردی سٹی اسکول درخشاں کے اشتراک سے درخشاں کیمپس میں دی سٹی اسکول انٹر اسکول فٹسال ٹورنامنٹ2020 کا انعقاد ہوا۔ا ’ے‘ اور’او‘ لیول کی بنیاد پر کھیلے جانے والا ایونٹ 3دن جاری رہا۔ ’او‘ لیول میں میزبان سٹی اسکول درخشاں نے انٹرنیشنل ناصر علی کی کوچنگ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فاتح ٹرافی اپنے اسکول کے شوکیس کی زینت بنادی۔جب انہوں نے وہاج حسین اسکول کو 0-3کی ہزیمت سے دوچار کیا۔فاتح ٹیم کے برق رفتار اسٹرائیکرفراز احمد شیخ نے 2گولز اور ایک گول احسان بلوچ نے اسکور کیا۔

’اے‘ لیول کے فائنل کا نتیجہ بھی یکساں رہا اور کوچ سلیم کی عمدہ حکمت عملی کے باعث پی ایف چیپٹرکوڈی ایچ اے سی ویو کیخلاف 0-3کی کامیابی حاصل ہوئی۔ شہیر عباس، زین خالد اور ارسلان دانیال نے ایک ایک بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔ایونٹ کے ٹیکنیکل آفیشل لیثرلیگز کے ریاض احمد نے ’او‘ لیول اور’اے‘ لیول ایونٹ میں بالترتیب احسان بلوچ اور شہیر عباس کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔میچ کے اختتام پر دی سٹی اسکول کے اسپورٹس کوارڈنیٹر انتصار حیدر نے بحیثیت مہمان خصوصی فائنلسٹ ٹیموں کے دونوں کپتانوں میں ونر اور رنر ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے کھیلوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے درخشاں کیمپس کی پرنسپل سعدیہ عامر، اسپورٹس کوارڈنیٹر شکیل امتیاز اوران کی ٹیم کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار ایونٹ کے آرگنائزکرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کو آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

پرنسپل سعدیہ عامرنے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر لیثرلیگز کے بھرپور تعاون پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لیثرلیگز کا تعاون ہمیں آئندہ بھی حاصل رہے گا۔اس موقع پر تھرو بال فیڈریشن کے پریذیڈنٹ مقبول آرائیں، لیثرلیگز کے ریجنل منیجر سید شہروز رضوی، لیگز منیجر ریاض احمد، کوارڈنیٹر آصف معراج، وقاص عبدالرزاق ودیگر بھی موجود تھے۔’اے‘ لیول میں 5ٹیموں میزبان دی سٹی اسکول درخشاں (وائٹ)کے علاوہ ریڈن کالج، سیڈر کالج، سٹی اسکول پی اے ایف، ڈی ایچ اے سی ویوجبکہ ’او‘ لیول‘6ٹیموں ڈی ایچ اے سی ویو، وہاج حسین اسکول، سٹی اسکول درخشاں، سیڈر کالج، سٹی اسکول پی اے ایف اور سٹی اسکول درخشاں بلیونے حصہ لیا۔’او‘ لیول میں 6ٹیموں کو 3,3کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا۔

گروپ ’‘اے‘ میں ڈی ایچ اے سی ویو، سٹی اسکول درخشاں (وائٹ)، سٹی اسکول پی اے ایف جبکہ گروپ ’بی‘ وہاج حسین اسکول، سٹی اسکول درخشاں (بلیو) اورسیڈر کالج پر مشتمل تھا۔ گروپ ’اے‘ سے ڈی ایچ اے سی ویو اورسٹی اسکول پی اے ایف گروپ ’بی‘ سے وہاج حسین اسکول اور سٹی اسکول درخشاں (بلیو) نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پہلے سیمی فائنل میں وہاج حسین اسکول نے ڈی ایچ اے سی ویو کو 2-3سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کیلئے عمار نے 2اور ایک گول طحہ نے اسکور کیا جبکہ ناکام سائیڈ کے دونوں گولزاعصام الحق نے بنائے۔’او‘ لیول ایونٹ میں میزبان ٹیم سٹی اسکول درخشاں بلیو نے شاندار کارکردگی دکھائی اور حریف وہاج حسین اسکول کو باآسانی 0-3سے مات دی۔اسٹار اسٹرائیکر فرازاحمد شیخ نے 2گولز جبکہ ایک گول احسان بلوچ نے اسکور کیا۔’اے‘ لیول‘ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلے گئے اور دو ٹاپ ٹیموں سٹی اسکول،پی اے ایف چیپٹر اور ڈی ایچ اے سی ویو نے براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

تعارف: newseditor