راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان نے پہلی انگز میں 445 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کی۔ خیال رہے کہ میچ کے تیسرے روزبنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر126رنز بنائے تھے،نسیم شاہ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی تھی ،پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 445رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی ،بنگلا دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 86 رنز درکارتھے ۔
۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنے دوسرے روز کے سکور تین وکٹ پر342رنز پر اپنی نامکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیاتو بابر اعظم، ابو جاوید کی گیند پر سلپ میں محمد مٹھن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،وہ اپنے سکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکےبابر اعظم نے 143رنز 209گیندوں پر 18چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے۔
بابر اعظم کے آوٹ ہونے کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کیلئے آئے۔پاکستان نے اپنی350رنز94اوورز میں مکمل کیئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 353رنز کے مجموعی سکور پر جب اسد شفیق 65رنز بنا کر عبادت حسین کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن کمار داس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،اسد شفیق نے 129گیندوں پر9چوکوں کی مدد سی65رنز بنائے تھے۔ اسد شفیق کے آوٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان بیٹنگ کیلئے آئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 374رنز کے مجموعی سکور پر گری جب وکٹ کیپر محمد رضوان 10رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پر محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔محمد رضوان کے بعد یاسر شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔پاکستان نے اپنے 400رنز 108.4اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیئے۔کھانے کے وقفے سے قبل حارث سہیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی،انہوں نے 72گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50رنز بنائے۔
415کے مجموعی سکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ گر گئی جب یاسر شاہ 05رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔بنگلہ دیش نے ریویو حاصل کیا جس پر انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔یاسر شاہ کے آوٹ ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی بیٹنگ کیلئے آئے۔کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور7 وکٹوں کے نقصان پر420 رنز تھا۔کھانے کے وقفے کے فوراًبعد422رنزکے مجموعی سکور پر پاکستان کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب شاہین شاہ آفریدی03رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کے آوٹ ہونے کے بعد محمد عباس بیٹنگ کیلئے آئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 442رنز کے مجموعی سکور پر گری جب حارث سہیل 75رنز بنا کر تاج السلام کی گیند پر تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔انہوں نے 103گیندوں پر 7چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سی75رنز بنائے۔حارث سہیل کے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان کے آخری کھلاڑی نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے۔
445رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آخر ی وکٹ بھی گر گئی جب نسیم شاہ کوئی رنز بنائے بغیرسیف حسن کی گیند پر رن آوٹ ہو گئے جبکہ محمد عباس ایک رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 212رنز کی برتری حاصل کر لی۔بنگلہ دیش کی طرف سے ابوجاوید نے 29اوورز میں86رنز کے عوض 3وکٹ،روبیل حسین نے 25.5اوورزمیں 113رنز کے عوض 3وکٹ،تاج السلام نے 41اوورز میں 139رنز کے عوض دو وکٹ ،عبادت حسین نے 25اوورز میں 97رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محموداللہ دو اوورز میں 06رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے باولنگ کا آغاز کیا۔39رنز کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب نسیم شاہ نے سیف حسن کو 16رنز کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا۔سیف حسن کے آوٹ ہونے کے بعد نجم الحسین بیٹنگ کیلئے آئے۔چائے کے وقفے پر بنگلہ دیش کا سکورایک وکٹ کے نقصان پر 51رنز تھا۔
چائے کے وقفے کے بعدبنگلہ دیش کو اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب تمیم اقبال 34رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،اس وقت بنگلہ دیش کا مجموعی سکور53رنز تھا۔اس موقع پر کپتان مومن الحق بیٹنگ کیلئے آئے۔بنگلہ دیش نے اپنے 100رنز30.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیئے۔بنگلہ دیش کا سکور جب دو وکٹوں کے نقصان پر124رنز تھا تو پاکستان نے نسیم شاہ کی گیند پر ریویو لیا جوکہ کامیاب ثابت ہوا اور نجم الحسین ،نسیم شاہ کی گیند پر38رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
نجم الحسین اور کپتان مومن الحق کے درمیان تیسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 71رنز بنے۔جس کے بعد تاج السلام بیٹنگ کیلئے آئے،نسیم شاہ نے اگلی ہی گیند پر تاج السلام کو صفرکے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا جس کے بعد محمود اللہ بیٹنگ کیلئے آئے ،نسیم شاہ نے مسلسل تیسری گیند پر محمود اللہ کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ کروا کر اپنی ’ہیٹ ٹرک‘ مکمل کر لی۔
محموداللہ بھی کوئی رنز نہ بنا سکے۔جس کے بعد محمد مٹھن بیٹنگ کیلئے آئے۔بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ 126رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب محمد مٹھن بغیر کوئی رنز بنائے یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس موقع پر وکٹ کیپرلٹن کمار داس بیٹنگ کیلئے آئے۔بنگلہ دیش کا سکور جب 6وکٹ کے نقصان پر126رنز تھا توخراب روشنی کی وجہ سے تیسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا۔کپتان مومن الحق 37رنز پر ناٹ آوٹ جبکہ لٹن کمار داس صفر پر ناٹ آوٹ تھے۔پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے 8.2اوورزمیں26رنز کے عوض 4وکٹ اوریاسر شاہ نی11اوورز میں 33رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کیں جبکہ محمد عباس 11.4اوورزمیں 20رنز،شاہین شاہ آفریدی 11اوورزمیں35رنز اور اسد شفیق 3اوورز میں 12دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔