یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے آرام کی ضرورت،راشد لطیف

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے انہیں آرام دینے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں جس کا مظاہر بنگلہ دیش کیخلاف جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 22 اوورز کرائے اور 83 رنز دئیے مگر ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور حارث سہیل بھی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم دوسری اننگز میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔راشد لطیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یاسر شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے آرام کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی حالیہ فارم تشویشناک ہے۔

انہیں اوور دی وکٹ گیند کرانے میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ وہ تیز رفتاری کیساتھ باؤلنگ کی کوشش کرتے ہیں اور میرے خیال سے تو ان کی کمر میں بھی کوئی مسئلہ ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ باولنگ کوچ مشتاق احمد باؤلنگ کے دوران ’بال ریلیز‘ کرنے کے معاملے پر یاسر شاہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، گیند کو آپ کے ہاتھ سے ٹرن ہونا چاہئے۔ جب آپ بال ریلیز کرتے ہیں تو جتنی تیز رفتاری کیساتھ گیند کو گھمائیں گے، وکٹ پر گرنے کے بعد یہ اتنی ہی سپن بھی ہو گی۔

تعارف: newseditor