لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کےبیٹسمین بابراعظم کے بلا کرکٹ کےتینوں فارمیٹ میں رنز اگل رہا ہے۔ بابراعظم شاندار بیٹنگ سے ایک ایک کرکٹ ریکارڈ بھی بناتے جارہے ہیں۔ بابراعظم نے راولپنڈی میں بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کھیل پیش کیا اور 143 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز نے بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بھی آگے پہنچادیا۔
بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بہترین بلےبازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم کےآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 میچز میں 615 رنز ہوگئے ہیں،انہوں نے یہ رنز 102.50 کی اوسط سے سکور کیے ہیں جن میں 4 سنچریاں اور2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ویرات کوہلی نے 7 میچز میں 589 رنز بنائےہیں۔ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں آسٹریلیا کےمارنس لبوشین 9 میچز میں 1249 رنز کےساتھ پہلے نمبرپرہیں۔ یاد رہے کہ 25 سالہ بابر اعظم اس وقت تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 بلےبازوں کی فہرست میں شامل واحد بیٹسمین ہیں –