نووا میڈ نے کنٹرولر جنرل اکائونٹس پاکستان کو شکست دے کر کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )نووا میڈ نے کنٹرولر جنرل اکائونٹس پاکستان کو شکست دے کر کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،اکائونٹنٹ جنرل پنجاب شجاع الدین ذکا نے فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور دیگر کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے ۔نووا میڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کی نقصان پر 198 رنز بنائے۔

عمیر اکرم نے 60 جبکہ عون عباس نے 54 رنز بنائے ۔ جواب میں سی جی اے کی ٹیم174 رنز بناسکی۔ متین احمد اور عمر طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل میچ کے بعد اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عون عباس کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ مہمان خصوصی اکائونٹنٹ جنرل پنجاب شجا ع الدین ذکا نے فاتح اور رنر اپ ٹیموںکے کپتانوں کے ٹرافیاں اور دیگر کھلاڑیوں کو انعامات دئیے۔جاز کے اعجاز بلوچ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، ڈیسکون کے امیر حمزہ بہترین بالر، قاسم ملک بہترین وکٹ کیپر جبکہ ڈیسکون کے مبشر اقبال بہترین فیلڈر قرار پائے۔ ٹیم نووا میڈ کو فائنل میں جیت پر خوبصورت ٹرافی سے نوازا گیا۔

چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر میں ہر سال کرکٹ کے مقابلے منعقد کرائے جائیں تاکہ ملازمین کام سے ہٹ کر صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اوریہ سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہے گا

error: Content is protected !!