پی ایس ایل پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دبوچ لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 71رنز سے ہرادیا،پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 265رنز کا ہدف دیا۔ پشاور زلمی نے ایک وکٹ پر 264رنز بنائے ۔ کامران اکمل اور امام الحق نے 62,62رنز بنائے


نوجوان حیدر علی صرف انیس گیندوں پر سات چھکوں کی مدد سے شاندار 60رنز بنائے۔ لیام ڈاسن نے 35 اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 29 رنز بنائے۔ کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی اور لیام ڈاسن ریٹائرڈ آوٹ ہوئےپریکٹس کی غرض سے دیگر بیٹسمینوں کا موقع دیا گیا،

Kamran-Akmal-and-Imam-Haq

جبکہ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 8وکٹوں پر 193رنز بناسکی۔ بین کٹنگ 53رنز بناکر نمایاں رہے پشاور زلمی کی جانب سے لیام ڈاسن اور محمد محسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد گفتگو میں فاسٹ باولر راحت علی نے کہا پی ایس ایل فائیو سے قبل پریکٹس میچز سے مین ایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پریکٹس میچ سے بیٹسمینوں اور باولرز کو اچھی پریکٹس ملی اور خوشی ہے کہ میچ میں پوری ٹیم ایونٹ کے تیار اور پراعتماد دکھائی دی۔

تعارف: newseditor