پاکستان سپر لیگ فائیو کے آغاز سے قبل ہی عمر اکمل کی چھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی عمر اکمل کو معطل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو عمر اکمل کے متبادل کے طور پر دوسرا کھلاڑی لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل انکوائری مکمل ہونے تک کسی بھی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے ہیں۔

پی سی بی  نے عمر اکمل کو معطل کر دیا

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ عمر اکمل چند روز قبل ہی کوڈ آف کنڈکٹ کے کیس میں بری ہوئے ہوئے اور پی سی بی نے معاملےکو غلط فہمی قرار دے کر رفع دفعہ کیا تھا۔

error: Content is protected !!