کراچی (اسپورٹس رپورٹر)زلفی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیرِ اہتمام26ویں قائداعظم اوپن انٹر اسکول اور انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئنشپ کا انعقاد سندھ اسپورٹس بورڈمیں ہوا، اس چیمپئنشپ میں کراچی اور حیدرآباد کے 25سے زائدکلبز کے 550سے زائد تائیکوانڈو پلیئرز نے جوش و ولولے اور دقابلِ تعریفپرفار،منس پیش کی ،چیمپئنشپ کے دوسرے روزکراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے فائٹنگ، ووڈبریکنگ اور پومزے کے ایونٹسمیں اپنا لوہا منوایا اورشائقین سے خوب داد وصول کی۔پروگرام کے آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین نے نہایتاحسن طریقے سے تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ اوراس طرح کی چیمپئنشپ کو مستقبل میں مزید بہتر انداز میں کروانے کا یقین دلایا،مزید کہ جس قدر اسٹوڈنٹس مثبت سرگرمیوں میںخودر کو مصروف عمل رکھنے سے صحتمند رہے گے۔ اس موقع پر موجود ، سینئر ماسٹر ندیم اصفہانی، ماسٹر رضوان زبیری، ماسٹراشفاق احمد، ماسٹرراجا رضوان بھٹی(حیدرآباد)، ماسٹر ایس ایم ناصر علی، ماسٹر نور احمد عباسی، ماسٹر بدرالرحمن، ماسٹرجاوید خالد، ماسٹر حسن علی، ماسٹر ناظم برکت علی، ماسٹر شہباز، ماسٹر عدیب اور ٹیکنیکل ٹیم میں آفیشلز، ریحان اکرم، مومن، احسن ، فراز، سیف، بلاول، حذیفہ، حاشر، حیدر ، حاجی عبدالرحیم، اطہر، عمیمہ ، زینب اورسیدہ سمیرا نے ججز کے فرائض انجام دیئے ۔اختتام پر مہمانِ خصوصی نے تمام کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیئے۔