پاکستان سپر لیگ،اسلام آباد پولیس نے کھلاڑیوں کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کرلئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل کے میچز کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا سینئر افسران کے ہمراہ سرینا ہوٹل اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹ کا دورہ پولیس کی طرف سے کیے گئے

سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چوکس رہنے کی خصوصی ہدایت کھلاڑیوں کے ساتھ آسلام آباد پولیس کے سپیشل کمانڈر تعینات کیا جائے گا

ڈی ائی جی آپریشنز اور ڈی ائی جی سیکیورٹی تمام سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے،اس موقع پرآئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکالات سے دوچار نہ ہونے دیا جائے ایس ایس پی ٹریفک ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تمام روٹ کی سپیشل آلات کے ذریعے سرچینگ کریں گے سپیشل برانچ کی طرف کھلاڑیوں کی قیام گاہ کے تمام داخلی مقام پر واک تھور گیٹ نصب کیے جائیں گے

اسلام آباد پولیس کے 2200 زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ڈیوٹی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تعارف: newseditor