پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیموں نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان واپڈا اور سندھ کی ٹیموں نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین ایونٹ میں جگہ بنالی۔ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ آج اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی کو 18-12 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیااور دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 23-20 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور جنرل سیکرٹری سید گوہر رضا کے علاوہ شائقین تعداد بھی موجود تھی۔

تعارف: newseditor