نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو چین سے شروع ہوئی اور اب دْنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے، سب سے پہلے ہمیں علامات بارے معلوم ہوناچاہیے ۔ثانیہ مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو چین سے شروع ہوئی اور اب دْنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔ ٹینس اسٹار نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہم بہت سے احتیاطی اقدامات کر سکتےہیں لیکن اْس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ہمیں اس وائرس کی علامات کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔
اْنہوں نے علامات کے بارے میں بتایا کہ اِس بیماری کی علامات میں سردی، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری پیش آنا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اگر آ پ کو یہ سب علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا مکمل معائنہ و علاج کروائیں۔ثانیہ مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنے ساتھ ہر وقت ’ہنیڈ سینیٹائزر رکھیں۔اْنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بخار یا کھانسی وغیرہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ آپ خود کو 14 دن تک آئسولیشن میں رکھیں اور کوشش کریں کہ اِس دوران آپ لوگوں سے زیادہ رابطہ نہ کریں۔