برازیلہ (سپورٹس لنک رپورٹ)برازیل کے شہرہ آفاق سابق فٹ بالر رونالڈینو کو جنوبی امریکا کے ملک پیراگوئے میں گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے میں داخلے کے لیے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق رونالڈینو نے ملک میں داخلے کے لیے غلط کاغذات دکھائے جس پر ان کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے اور ان کے ہوٹل کی بھی تلاشی لی گئی جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔تاہم رونالڈینو اور ان کے بھائی نے نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بھی ٹیکس نہ دینے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر رونالڈینو کے برازیلین اور اسپینش پاسپورٹ ضبط کیے گئے تھے۔اس سے قبل بھی 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔