خواتین سپورٹس فیسٹیول فٹ بال کے ایونٹ میں پی ایس بی سٹار نے اسلام آباد سٹار کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیول فٹ بال کے ایونٹ میں پی ایس بی سٹار نے اسلام آباد سٹار کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملازیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی منیجر قبطیہ جمشید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

جبکہ اس موقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصوراحمد اور محمد اعظم ڈار، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شازیہ اعجاز اور محمد اشرف چوہدری، سنیئر کوچ اسد اللہ چوہدری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، پی ایس بی نے چار اور اسلام آباد سٹار نے تین گول پنلٹی ککس پر کئے۔

تعارف: newseditor