کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) صبح نو ویمن ڈے لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ایک ہفتے کی تاخیر کا شکار ہوگیا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کی پہلے سے طے کردہ تاریخوں پر میٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں بارش کی پیش گوئی ہے جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ اب 11 کے بجائے 16 مارچ سے اسلام آبادمیں کھیلا جائے گا ۔ خواہش مند کھلاڑی اپنی انٹریز15 مارچ تک بھیج سکتی ہیں۔