پاکستان سپر لیگ فائیو،آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا ٹکرائو ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور آج لیگ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا اور میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے پلے تک رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں رواں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا اور اس مختصر میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم اب تک آٹھ میچز میں چار میچز جیت سکی ہے جبکہ قلندرز اب تک سات میں سے تین میچز ہی جیت سکے ہیں اور آج کے میچز میں شکست سے قلندرز کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اعداد و شمار میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 9 میچز میں پشاور زلمی نے آٹھ اور لاہور قلندرز نے صرف ایک میچ جیتا۔پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم سرفہرست ہے جس کے 7 میں سے پانچ میچوں میں فتح کی بدولت 11پوائنٹس ہیں۔

تعارف: newseditor