اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی پاک سلوانیہ ڈیوس کپ ٹائی جیتے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے،
گذشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے سلوانیہ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی ہے اور اب قومی ٹیم کا اگلا میچ یوکرین کے ساتھ ہوگا۔
وفاقی وزیر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈیوس کپ ٹائی میں سلوانیہ کے خلاف سنگلز اور ڈبلز میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس بی بہت سارے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے باوجود ، وہ ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں میں پاکستان سپورٹس بورڈ نے نہ صرف کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں تربیتی کیمپوں لگائے بلکہ کھلاڑیوں کے غیر ملکی دوروں کی سرپرستی کی ہے اور پی ایس بی کے ساتھ منسلک سپورٹس فیڈریشنوں کو مالی گرانٹ کی فراہمی کو بھی باقاعدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کے ادارہ کی تعمیر نو کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے جس کی بدقسمتی سے گذشتہ کئی سالوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔
واضع کہ پاکستان اور سلوانیہ ڈیوس کپ ٹاس کے دوران ڈیوس کپ ریفری ، کوچز اور سلوانیہ کے کھلاڑیوں نے ڈیوس کپ کے شاندار انعقاد کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے بہترین انتظامات کو بھی سراہا ہے۔