اٹالین کلب یوونٹس کے فٹبالر پاؤلو دیبالا اور ان کی گرل فرینڈ کورونا وائرس کا شکار

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)اٹلی کے کلب یوونٹس سے تعلق رکھنے والے ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر پاؤلو دیبالا اور ان کی گرل فرینڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج آ گئے ہیں۔

ہم نے رضاکارانہ طور پر 11مارچ سے خود کو قرنطینہ میں منتقل کرلیا تھا اب ہم بالکل ٹھیک ہیں، آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔دیبالا یووینٹس کے لیے 152میچوں میں 64گول اسکور کر چکے ہیں۔ ان سے قبل یووینٹس کے ڈیفنڈر ڈییئل روگانی اور میٹوڈی کے بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں۔ان کے علاوہ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق مڈفیلڈر مروان فیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

تعارف: newseditor