حیدرآباد( سپورٹس لنک رپورٹ) بیس بال کی بین الاقوامی, ایشیائی تنظیموں و میجر بیس بال لیگ(MLB) نے کورونا وائریس کی وجہ سے بیس بال کے مذید ورلڈ اور ایشیائی مقابلے ملتوی کردیئے ہیں. پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے ممبر ایٹ لارج سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو بتایا کہ چونکہ میجر لیگ بیس بال نے کورونا وائرس و وبائی امراض کی وجہ سے ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائیر 2020 کو 12 مارچ سے ہی ملتوی کردیا تھا اور بعد ازاں مییکسیکو سٹی اور سان جوآن میں اپریل میں ہونے والے کھیل بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
ایم ایل بی نے اپنے سیزن کا آغاز 26 مارچ کو کرنا تھا جس میں تمام 30 ٹیمیں ایکشن میں نظرآتیں.اسی طرح جاپان میں نپپون پروفیشنل بیس بال 26 فروری سے 15 مارچ تک ہونا تھی اور باقاعدہ سیزن 20 مارچ سے شروع ہونا تھا ملتوی کردیا گیا. جنوبی کوریا میں کے بی او لیگ جو کہ 24 مارچ تک مکمل ہونا تھی پیشگی منسوخ کردی گئی ہے اور باقاعدہ سیزن جو کہ 28 مارچ سے شروع ہونا تھا ملتوی کردیا گیا. ایریزونا میں 22-26 مارچ تک امریکہ کا اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا۔
تائیچنگ اور ڈو لیو ، تائیوان میں فائنل اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ یکم تا 5 اپریل تک ہونا تھا 17 جون تک ملتوی کردیا ہے.سید فخر علی شاہ نے پاکستان کی شرکت کے حوالے سے مذید بتایا کہ ہماری ٹیم بھی ٹکسان اریزونا امریکہ ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائیر 2020 میں شرکت کے لیئے گئی تھی تاہم ایونٹ 12 مارچ کو ملتوی ہونے کے باعث واپس آگئی تھی.اسی طرح ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈیریشن نے اپریل میں ملائیشیا میں ہونے والا ایشین کپ بیس بال فائیو ایونٹ بھی ملتوی کردیا ہے جوکہ انشاء اللہ ماہ جون میں ہوگا.مذکورہ ایونٹ کی ٹاپ ٹیمیں فرسٹ بیس بال فائیو ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہونگیں.