لاہور،( سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی کی صدارت میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سال 2020-21کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 70نئی ترقیاتی سکیموں کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پنجاب کے شہریوں کو سپورٹس کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسرہوں
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی،اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اکرم صوبن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ و دیگر شریک ہوئے، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سوفٹ سپورٹس پراجیکٹ میں 100سپورٹس پراجیکٹ مکمل کئے جارہے ہیں اور اس کے فیز 2پر بھی کام کا آغاز کیا جائے گا
نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا اپ گریڈیشن پلان بھی تیارکیا جائے تاکہ شہروں کو سپورٹس کی مزید سہولیات میسر ہوں ، صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، پنجاب میں 70نئی ترقیاتی سکیموں کا بھی آغاز کیا جائے گا تاکہ پنجاب کے شہریوں کو سپورٹس کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسرہوں
اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ نئی سکیموں سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مواقع میسر آئیں گے اور کھلاڑیوں کو ان کے گھروں کے نزدیک سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔