فہمیدہ مرزا کی جانب سے 57سابق ہیروز کو کورونا وائرس کے باعث مالی امداد کے چیک بھجوانے کے احکامات دے دیئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کرونا کی عالمی وباء کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو سامنے رکھتے ہوئے لاک ڈاون کا شکار دیگر طبقوں کی طرح کھیلوں سے منسلک سابق قومی ہیروز کی مدد کے لئے 57 سابق قومی ہیروز کو 90 ہزار فی کس کے حساب سے مالی مدد کے چیک فوری طور پر انکے گھروں پر بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں

جن سابق قومی ہیروز کو یہ امدادی چیک بھجوائے گئے ہیں ان میں 26 سابق اتھلیٹس – 5 باکسرز. 7 ہاکی – 7 فٹبال . 3 ٹینس – 2 باڈی بلڈنگ – 2 ویٹ لفٹنگ – 2 والی بال -2 ریسلنگ اور ایک کبڈی کا کھلاڑی یا انکے اہل خانہ شامل ہیں

تعارف: newseditor