نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)2 مرتبہ ملتوی ہونے والی آئی پی ایل کے لئے اس نے آخری کوشش منگل کی شام تک کی مگر ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر اسے اب یہ ایونٹ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا پڑگیا ہے۔کرک سین نے تاریخ کو پہلے ہی اس کے التوا اور اس سال نہ منعقد ہونے کی خبر سب سے پہلے، سب سے آگے دے دی تھی۔بھارتی کرکٹ بورڈ اس مرتبہ تو اگلے پورے سال میں اسکے لئے ایک ونڈو ہی مختص نہ کرسکا۔ منگل کی شام گئے بھارتی بورڈ کے صدر ساروگنگولی کی زیر صدارت جاری رہنے والے اجلاس میں آخر کار اس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کئے جانے پر اتفاق ہوگیا۔ بھارت میں لاک ڈائون 3 مئی تک بڑھایا گیا ہے۔ 11ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 400سے زائد ہلاکتیں بھی ہوگئ ہیں۔
آئی پی ایل 2020کا آغاز 29مارچ سے ہونا تھا ،اسے 14اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا اب 14 اپریل کو ہی بھارتی بورڈ کے پاس عوام اور کرکٹ حلقوں کو یہ بتانے کے لئے تاریخ ہے اور نہ ہی اندازاکہ کب کا ارادہ ہے،اس طرح آئی پی ایل کی ونڈو بھی دستیاب نہیں ہے،ایشیا کپ 2020کی ونڈو کی جگہ اسکے کرانے کی تمام کاوشیں یا خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ اب بھی جون کے پہلے ہفتے میں اس کا پلان رکھتا ہے کہ ایک ماہ کے اندر ایک ہی ریاست کے تمام گرائونڈز میں اس کے میچز خالی گرائونڈز میں کروالیے جائیں لیکن یہ اب بھی آسان نہیں ہے۔کرکٹرز کو بھاری نقصان ہوگا ،گزشتہ دسمبر میں 8فرنچائزز نے 141 کروڑ بھارتی روپے میں 62 کرکٹرز کو خریدا تھا جبکہ بھارتی بورڈ کو 3000کروڑ کے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔جولائی سے انٹر نیشنل کرکٹ سرگرمیاں بحال ہوسکتی ہیں ،ایسے میں ایشیا کپ ،ورلڈ ٹی 20 اور تمام ممالک کے باہمی پروگرام سامنے ہونگے تو ایک ملک کی ڈومیسٹک کرکٹ لیگ چاہے جتنی بھی مہنگی ہو،اس کی عقلی طور پر کہیں جگہ نہیں بنتی