جامشورو/کراچی (عبدالرحیم راجپوت) سندھ بیس بال ٹیم کے کپتان جواد علی کے انتقال پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن و ملک بھر کی مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران, امپائرز, کوچز و کھلاڑیوں نے تعزیت کی ہے.مرحوم کے لواحقین و سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجیبیئر محمد محسن خان و نزدیکی بیس بال حلقوں سے تعزیت کرنے والوں میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت و دیگر عہدیداران
انجینیئر سید محفوظ الحق,اصغر بلوچ, خالد رحمانی, پرویز شیخ,حیدرآباد بیس بال و اولمپک سے عبدالحمید شاہ, مسرت علی شاہ, محی الدین شیخ,عمران خان, رمیز راجہ, سید سلمان جعفری, عرفان صدیقی,کراچی بیس بال سے عامر سلیم, ارشد علی,شکیل احمد, سندھ کے دیگر ڈویژنز کی اولمپک کمیٹیز سے اسفند یار منگی,حسن عسکری,عبدالرحیم راجپوت,سلیم خان,اسلام آباد بیس بال سے طاہر محمود, رمضان قصوری,فٹسال سے رانا تنویر,ملتان بیس بال سے جمیل کامران, ظفروڑائچ, دیا وومین فٹبال سے سعدیہ شیخ, سندھ والی بال سے انجینیئر شاہ نعیم ظفر, شاہد مسعود, پاکستان بیس بال کوچنک ایسوسی ایشن سے مصدق حنیف
طارق ندیم,سندھ کراٹے سے عبدالحمید, حیدرآباد سافٹ بال سے پروفیسر ام کلثوم عباسی, محمد اقبال,پی ڈی پی فائونڈیشن سے احمد نواز, حیدرآباد والی بال سے اسلم دیسوالی, حضرت احمد,امریکہ, دبئی و دیگر بیرون ممالک میں مقیم پاکستان کے سابق بیس بال کھلاڑیوں مستجاب احمد, رومان علی, عارف علی اور انکے ہزاروں پرستار اور دوست احباب شامل ہیں.گزشتہ شب مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے کی گئی
قران خوانی کے بعد سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے اندرون سندھ کے ایس او اے کے ترجمان عبدالرحیم راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف بیس بال کے جواد علی بلکہ والی بال کھلاڑی, ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے بھائی سمیت ان تمام مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت کی ہے جو گزشتہ ماہ انتقال کرگئے اور کورونا سے بچائو کے لئے لاک ڈائون اور دیگر پابندیوں کے باعث اطلاع بروقت نہ مل سکی یا احباب بالمشافہ انکے لواحقین سے نہ مل سکے.اللہ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائیں.