حیدرآباد/لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نوجوان ریکارڈ ساز صدر سید فخر علی شاہ نے بانی بیس بال پاکستان سید پرویز شاہ خاور المعروف "خاور شاہ” کے نام سے منسوب سندھ میں بھی بیس بال اکیڈمیز کے قیام کا اعلان کردیا ہے تاکہ سندھ سے مرد و خواتین, بوائز و گرلز تمام کیٹیگریز کے کھلاڑی تیار ہوں اور سندھ سے بھی مذید کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔یہ اعلان انہوں نے فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان سے سندھ میں فروغ بیس بال منصوبے پر گفت و شنید کرتے ہوئے کہی۔انکا کہنا ہے کہ ہماری فیڈریشن نے بانی بیس بال مرحوم سید خاور شاہ بیس بال فائونڈیشن کے مکمل تعاون سے مرحوم کے مشن کو پنجاب، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اور فاٹا کے بعد سندھ میں بھی اکیڈمیز کے قیام اور پہلے سے موجود منی اکیڈمیز کو اب گریڈ کرکے جاری رکھے گی اور ایی قدم اور آگے بڑھا رہی ہے۔سید فخر علی شاہ نے واضح کیا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے محسن مرحوم سید خاور شاہ کا فرزند ہیں اور انکے خون میں کھیلوں کی خدمت کرنا سرائیت کرچکا ہے.
انکے چچا، بھائی اور دیگر رشتہ دار کھیلوں میں نمایاں شناخت رکھتے ہیں جبکہ خاندان کے ڈیڑھ درجن سے زائد افراد فزیکل ایجوکیشنسٹ ہیں اور اسپورٹس سائنسز میں ان سمیت ماسٹرز ڈگری ہولڈر ہیں۔انکے دونوں چھوٹے بھائیوں نے اسپورٹس فیملی میں آنکھ کھولی اور صرف بیس بال نہیں بلکہ وہ فٹبال میں بھی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے سبد ہلالی پرچم کو بلند کرچکے ہیں۔انکا مذید کہنا تھا کہ وہ 50 سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بجیثیت کھلاڑی، ٹیم لیڈر، مینیجر اور دیگر آفیشلز کے طور پر شرکت کرچکے ہیں جوکہ ایک منفرد ریکارڈ ہے. اس کے علاوہ انہوں نے انٹرنیشنل الیکشن میں بھی حصہ لے کر ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی نشست جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 40 سال اسپورٹس میں خدمات سرانجام دیں اور اسپورٹس بورڈ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل پنجاب ملادمت کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہوئے۔
انکے انتقال کے بعد سے اب تک ہم قلیل عرصے میں حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود 8 انٹرنیشنل ایونٹس کے لیئے پاکستان کی تمام کیٹیگریز کی ٹیمیں تیار کرچکے ہیں جن میں سے 6 میں ٹیموں نے شرکت کی اور دو ایونٹ کورونا کے باعث التواء کا شکار ہیں۔حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث خاور شاہ بیس بال فائونڈیشن نے سندھ میں بھی اکیڈمیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے کٹ بیگ اور دیگر سامان ابتدائی طور پر خاور شاہ بیس بال فائونڈیشن مہیا کریگی۔میڈیا مینیجر و نائب صدر سندھ پرویز احمد شیخ کے مطابق مذکورہ اعلان کردہ اکیڈمیز کے پیٹرن سید فخر علی شاہ، چیئرمین محمد محسن خان اور وومین ونگ کی انچارج عائشہ ارم ہونگیں جبکہ اکیڈمیز کے ڈائریکٹرز و وومین کووآرڈینیٹرز کا اعلان سندھ بیس بال ایسوسی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا جائےگا۔دریں اثناء سندھ میں بیس بال اکیڈمیز کے قیام کے اعلان کی خبر سن کر کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔