کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی کے لیجنڈ گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن رشید الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ایچ ایف پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان پی ایچ ایف عہدیداران کی ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیں.انہوں نے مزید کہا کہ 2008 سے پی ایچ ایف کے عہدوں کی بندر بانٹ کی وجہ سے پاکستان ہاکی دنیا بھی میں رسوا ہوئی ہے.ماضی میں جن لوگوں پر کرپشن کے الزامات لگتے رہے. انہیں سیکریٹری کے عہدوں پر تقرری دی گئی.جبکہ 2015 سے صدر کا چناؤ محض حکومتی وزیر کے قریبی عزیز ہونے کی وجہ سے کرکے باقی کی کسر بھی پوری کردی گئی
.اربوں روپوں کے فنڈز پی ایچ ایف کو دیئے گئے.جسے پاکستان ہاکی اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر لگانے کے بجائے مخصوص اولمپیئنز کو عہدے دینے اور اپنے رشتے داروں کو جوائے ٹرپ پر بھیج کر قوم کے پیسوں کو دونوں ہاتھوں سے لٹایا گیا.ان اربوں روپے کا حساب حکومت پاکستان اور قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی نے متعدد بار مانگا لیکن ہمیشہ پی ایچ ایف کی جانب سے ٹال مٹول سے کام لیا گیا.نا اہل آفیشلز کو ٹیموں کیساتھ منیجر کوچ لگا کر انہیں نوازا گیا ایسے میں ہم پاکستان ہاکی کی بہتر مستقبل کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں.میں بحیثیت پاکستان ہاکی اولمپیئن پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ جہاں آپ کرپشن کے خلاف اور موجودہ کرونا وائرس کے خلاف عملی طور پر اپنا کردار کررہے ہیں تو دوسری جانب ہمارا قومی کھیل ہاکی جس پر کرپٹ کرونا عناصر نے تباہ کیا ہے. یہ قوم کھیل بھی آپکا منتظر ہے خدارا ماضی پر کرپشن و ہیومن ٹریفٹنگ جیسے سنگین الزامات لگنے والوں کا کڑا احتساب کرکے انہیں گھر روانہ کریں تاکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کو مزید تاریک ہونے سے بچایا جاسکے.