مہتاب الدین چائولہ کے انتقال پر سابق اولمپئنز و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا تعزیت کا اظہار

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) الکرم ٹیکسٹائل کے سی ای او معروف بزنس مین مہتاب الدین چائولہ کی وفات پر اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے روح رواں اولمپئین اصلاح الدین سمیت سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے گہرے دکھ و رنج و غم کا اظہار کیا ہے اصلاح الدین نے کہا کہ مہتاب چاؤلہ خوش مزاج اور پر کشش شخصیت کے مالک تھے ، بزنس کیساتھ کھیلوں میں بھی خاص اہمیت کے حامل تھے ہماری اکیڈمی میں انکے نام سے منصوب مہتاب الدین چائولہ ویٹرنز ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا

جس کے کواٹر ، سیمی فائنلز اور فائنلز کورونا وباء کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے جیسے ہی حالات ساز گار ہونگے ان میچز کا انعقاد ہوگا مرحوم مہتاب الدین چائولہ خلاں پر کرنا آسان نہیں ہوگا ۔ واضح رہے کہ مہتاب دین چائولہ حرکت کلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے ۔ دریں اثناء سابق ہاکی اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے جس میں اولمپئین ایاز محمود ، اولمپئین سید سمیر حسین ، قمر ابراھیم ، کاشف جواد ، کامران اشرف ، ناصر علی ، سلیم شیروانی ،انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں محمد علی ، جان محمد ، مبشر مختار ، اسد قریشی ، آصف احمد خان ، ابوذر امراؤ ، عارف بھوپالی ، خالد پراچہ ، تسنیم عثمانی سمیت کو آرڈینیٹر عارف صدیقی ، سید صغیر حسین ، اسد ظہیر ، سید آل حسن ، لطافت حسین شاہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرنے دعاء کی ۔

error: Content is protected !!