شعیب اختر ،نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ساتھ باؤلنگ کے خواہاں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈیجٹل مہم کا تیسرا مرحلہ3مئی بروزاتوار کو شروع ہوا جہاں مداحوں کوٹیسٹ فاسٹ باؤلرز میں سے اپنی پسندیدہ جوڑی چننے کا موقع دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اپنے ڈریم پیئر کے لیے چنا ہے۔

شعیب اختر:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ باؤلرز میں سے عمران خان کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے باؤلنگ کرتے تو دونوں کھلاڑیوں کی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کا غضہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔

نسیم شاہ:

قومی ٹیسٹ کرکٹ نسیم شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے بعد اب شعیب اختر کی جانب سے مجھے اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے پران کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لییکسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ جن فاسٹ باؤلرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ باؤلنگ کی خواہش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے، شعیب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ادھر ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے حسن علی کو اپنی ڈریم جوڑی میں چن لیا ہے۔محمد عباس 18 ٹیسٹ میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

محمد عباس:

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ماضی کے عظیم باؤلرز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ان کے لیے ایک مشکل انتخاب ہوگا تاہم وہ وسیم اکرم کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہ وہ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کے ہمراہ باؤلنگ کا انتخاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ فاسٹ باؤلرز میں سے حسن علی کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کریں گے۔

ڈریم ٹیسٹ جوڑی چننے کے لیے فاسٹ باؤلرز کے انتخاب کا معیار 75 ٹیسٹ وکٹیں رکھا گیا ہے۔

پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعیمداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باؤلرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ جہاں فاسٹ باؤلرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی جوڑیوں پر مشتمل مہم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

اس دوران اوپنرزکی مہم میں 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل جوڑی مقبول ترین رہی۔ اس مہم میں سعید انور اور ماجد خان کو دوسری مقبول ترین جوڑی کا درجہ ملا۔

مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔

دو روز تک جاری رہنے والی فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئرز پر مشتمل مہم کے بعد اسپنرز، آلراؤنڈرز، وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!