اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے تمام نومنتخب سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کی مرکزی گورننگ باڈی کے عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مصدق گھمن بھی موجود۔
پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے مرکزی صدر شاہ زمان عالم، سینئر نائب صدر شاہد خان شنواری جبکہ نائب صدور حافظ محمد شبیر، عزیز اعجاز ملک، حمیرا محمود اوع غلام جیلانی مقرر۔ جلال حیدر خان جنرل سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے فرائض سرانجام دیں گے، سیکرٹری اطلاعات کے لئے آغا اعزاز حسین کو ذمہ داری سونپ دی گئی
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لئے ضیاء خان مقرر، اسلام آباد سے شمائلہ صدیق، سندھ سے دیبہ سحر، پنجاب سے رضی الدین احمد، خیبرپختونخوا سے نوید انجم خان، آزاد جموں و کشمیر سے محمد ریاض رتیال، گلگت بلتستان سے شہانہ بی بی اور بلوچستان سے سردار سید قربان ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے، سیکرٹری مالیات کے فرائض سمرا اختر سرانجام دیں گی۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔