اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے شہرت یافتہ اور بین الاقوامی بیڈمنٹن کوچ رضی الدین احمد پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے پنجاب کیلئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں، ملک کی معروف کھیلوں کی ویب سائٹ سپورٹس لنک انہیں اس عہدے پرتعیناتی کی مبارکباد پیش کرتی ہے
اور امید کرتی ہے جس طرح وہ اس سے قبل بھی پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور بالخصوص بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے متحرک رہے ہیں اس عہدے پر بھی اپنی کھیلوں کیلئے خدمات کو جاری رکھیں گے اور ادارہ امید کرتا ہے کہ رضی الدین احمد کے اس عہدے پر تعینات ہونے سے پنجاب میں بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، سپورٹس لنک کے جملہ سٹاف رضی الدین احمد کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہے۔