سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان پی سی بی کا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کو تعیناتی کے ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد پی سی بی کا ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔ ندیم خان ان 16 امیدواروں میں شامل تھے جنہوں نے اس عہدیکے لیے درخواست دی تھی۔ اقبال قاسم(چیئرمین کرکٹ کمیٹی)، وسیم اکرم (رکن کرکٹ کمیٹی)، ڈیوڈ پارسنز (سابق ڈائریکٹر پرفارمنس انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ) اور وسیم خان (چیف ایگزیکٹو پی سی بی) نے ان کا انٹرویو کیا۔ ندیم خان نی اپنی تقرری کے فوری بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کے عہدے سی استعفیٰ دے دیا ہے۔اس عہدے کے لیے ندیم خان کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔ ڈائریکٹراکیڈمیز مدثر نذر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ہارون رشیدکی روانگی کے بعد نو تعمیراتی عمل کے تحت ڈائریکٹرہائی پرفارمنس کا نیا عہدہ تخلیق کیا گیا۔دونوں عہدیداروں کی مدت ملازمت 31 مئی کومکمل ہورہی ہے۔اب دونوں شعبوں کی ذمہ داریاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نبھائیں گے۔پی سی بی کو یقین ہے کہ نیا نظام کھیل اور کھلاڑی کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اس تقرری کے تناظر میں ندیم خان ،معین خان کرکٹ اکیڈمی کے قیام اور یو بی ایل اسپورٹس اکیڈمی کی کامیاب بحالی اورمالی معاملات کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنی تعیناتی پر اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم خان کا کہنا تھاکہ وہ ایک ایسے وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کررہے ہیں کہ جب کھیل کے معیار کو بڑھانے اور بین الاقوامی تقاضوں کو اپناتے ہوئے تمام سطح پر اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پرفارمنس سسٹم چلانیاور ٹورنامنٹ کی ایک فاتح ٹیم کی تعمیر نو کا تجربہ رکھنا ،انہیں پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کی نگرانی کے لیے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ندیم خان نے کہا کہ اْن کا اہم مقصد، اِن مراکز کے ذریعے نوجوان اثاثوں کی بروقت نشاندہی کرنے کے بعدڈومیسٹک پروگرامز میں ان کی نشوونما اورترقی کا مستقل جائزہ لیناہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ کام کے دوران اپنا نمایاں اور بامعنی حصہ ڈالنے کے منتظر ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ وہ ندیم خان کو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ بہت زیادہ عزت، ساکھ اور کرکٹ کا بہت سا علم لارہے ہیں۔ وسیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لییاعلیٰ سطحی کرکٹ میں جانے کا راستہ، ڈومیسٹک کرکٹ اور ہائی پرفارمنس نظام سے متعلق ندیم خان کا تجربہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان نمایاں فرق میں پل کا کردار اد اکرے گا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے اسٹریجک پلان میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کرکٹ کا کردار انتہائی اہم ہے اور ندیم خان نے گذشتہ تین دہائیوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ میرٹ پر مبنی اور معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ اور ہائی پرفارمنس نظام کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے سب سے بہترین امیدوار ہیں۔

error: Content is protected !!